دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیری کسی صورت تحریک آزادی کشمیر کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔راجہ نجابت حسین
No image (اسلام آباد۔ بیدار رپورٹ )جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کو چا ہیے کہ وہ خا موش تما شائی کا کردار ادا کرنے کی بجا ئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارتی مظا لم کا نوٹس لیں۔ مسئلہ کشمیر اجتماعی مسئلہ ہے اس پر ہمیں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ وطن سے دور ہمیں پاکستانی اور کشمیری بن کر بلاتفریق و تقسیم قومی اور اجتماعی مسائل پر اتفاق اور اتحاد کے ساتھ متفقہ کوششوں کو یقینی بنانا ہو گا۔ کشمیری کسی صورت تحریک آزادی کشمیر کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار راجہ نجابت حسین نے یو تھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جمعرات کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں پہچان پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جبکہ محترمہ افشاں تحسین باجوہ سابق چیئرپرسن نیشنل کمیشن، کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ثاقب گلزار، پروفیسر ڈاکٹر عنایت خان، سیکرٹری جنرل کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ شیخ عبدالمتین، بانی چیئرمین یوتھ ایسوسی ایشن پاکستان عبدالقادر، پروفیسر سہیل احمد، حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی، راجہ خادم حسین شاہین، عبدالخالق بٹر، عظمیٰ خان، کنول حیات اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ر یاست جموں وکشمیر کی آزادی اور اس کے عوام کے حقوق تک ہماری جدو جہدجاری رہے گی، برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ بھرپورآواز بلند کی اور دونوں اطراف کے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی اور ترجمانی کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبے کے سامنے ہندوستانی فوج بے بس ہے اور ہندوستان عالمی دنیا کے سامنے تحریک آزا دی کشمیر کی بڑھتی ہو ئی پذیرائی سے گھبرا کر بے بنیاد پرو پیگنڈہ کر رہا ہے۔مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر لحا ظ سے ریا ستی دہشت گردی ہے۔ مقبو ضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لئے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں اور وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔
راجہ نجابت حسین نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا اور کشمیریوں کے لئے حق خود ارادیت کے حصول کو ہر صورت میں عملی جامہ پہنانا میرا مشن ہے۔ہم ہر صورت میں پوری ریاست جموں وکشمیر کو آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے اور تکمیل پاکستان کا عظیم مشن ہر صورت میں پورا ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تمام لوگوں نے بھی میرے اس مشن میں میرا بھرپور عملی ساتھ دیا ہے اور اسی طرح برطانیہ اور دیگرممالک میں بہت بڑی تعدا د میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے میرے اس مشن میں میرا بھرپور عملی ساتھ دیا اور تاحال اس مشن کے ساتھی ہیں۔
راجہ نجابت حسین نے کہا کہ جب تک ہم پوری ریاست جموں وکشمیر کو آزاد نہیں کرا لیتے اس وقت تک یہ تمام لوگ میرے اس مشن میں سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو پوری دنیا میں بلند کرتے رہیں گے۔ راجہ نجابت حسین نے تمام کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جنہیں بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قیدی بنا رکھا ہے۔
انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر بھرپور طریقے سے منا کر پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروائیں اور بھارت کا غیر جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری حق خود ارادیت، حریت قیادت کی رہائی اور ان کے مشن کے تکمیل تک اپنی سرگرمیاں مزید تیز کریں گے اور بھارت کے گھناوئنے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
واپس کریں