دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بیرونی ممالک پاکستانی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان
No image راولاکوٹ(آصف اشرف)حقوق تحریک کوایک سو دن مکمل ہو گئے ۔سینچری پوری ہونے پر راولاکوٹ میں ریلی بجلی بلات سرعام نظر اتش بائی کاٹ بائیس اگست کو راولاکوٹ میں بڑے عوامی اجتماع سمیت ازاد کشمیر کے مختلف مقامات پر مظاہرے کر کے بجلی بلات نظر اتش کرنے کا اعلان ۔اگلے مرحلہ پر بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے بائر مظاہرے کرنے اور دھرنے دینے کا اعلان بائی کاٹ بجلی بلات بائی کاٹ کے نعروں سے راولاکوٹ گونج اٹھاایک سو روزقبل نو مئی کو سول سپلائی ڈپو کے بائر دھرنا دیا گیا اس سینچری پر احاطہ عدالت میں لگے دھرنا سے ریلی کی شروعات ہوئیں جس کے شرکا بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلات بائی کاٹ ڈیم ہمارا قبضہ تمارا بجلی ہماری راج تمارا اٹا بجلی گلگت قیمت پر مہیاء کرو کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ریلی جب سپلائی بازار کے دھرنا پہنچی تو تحریک کے محرک صدر راولاکوٹ انجمن تاجران عمر نزیر کشمیری کی قیادت میں پروقار استقبال کیا گیا اس موقع پر بڑے اجتماع کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے مقررین نے کیا کہ ہماری تحریک خطہ کشمیر سے کرپشن کے خاتمہ اور عوامی راج کا باعث بنے گی اگر بلات نظر اتش کر نے کے بعد بھی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل نہ ہوا تو پانچ ستمبر کو ازاد کشمیر بند ہڑتال ہوگی پھر بڑا قدم اٹھایا جائے گا ۔
ایک سو روز قبل سپلائی بازار میں افیسر ز رہائش گاہ کمپلیکس پر دھرنا سے احتجاجی تحریک کی شروعات کے بعد تین اگست کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر سرکٹ بنچ کے مرکزی گیٹ پر دوسرا دھرنا دیا گیا اس دوران پلندری قلعاں ہجیرہ تھوراڈ میں بھی دھرنے دئیے گئے ۔ان دھرنوں کے ساتھ احتجاج نے ریلیوں اور شٹر ڈاون پہیہ جام کی طرف رخ موڈا آزاد کشمیر کے چار ضلعوں پونچھ ڈویثرن میں تین مرتبہ تین گھنٹہ کی علامتی شٹر ڈاون ایک مرتبہ مکمل شٹر ڈاون ایک مرتبہ پورا دن مکمل پہیہ جام اور چار مرتبہ ریلیوں کا انعقاد ہوا عید قربان کے دن بھی راولاکوٹ میں احتجاج کے طور ریلی ہوئی ازاد کشمیر بار کونسل کی اپیل پر تین اگست کو ازاد کشمیر بھر میں وکلا نے کام چھوڈ ہڑتال کی تین اگست کو راولاکوٹ سے شروع احتجاج کی حمائیت میں میرپور چکسواری ڈڈیال کوٹلی مظفر اباد میں تاریخی ریلیاں اور علامتی شٹر ڈاون کیا گیا ۔
تین اگست کو راولاکوٹ میں ستر سال کی ازاد کشمیر بھر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں عالمی نشریاتی ادارہ کے مطابق پچیس ہزار نفوس شامل تھے جو دو کلو میٹر پر محیط تھی اس تحریک کا بنیادی مطالبہ شمالی کشمیر گلگت بلتستان کی طرز پر آزاد کشمیر میں اٹے اور بجلی کی قیمتوں کا تعین کروانا ہے تحریک کے محرک صدر راولاکوٹ انجمن تاجران عمر نذیر کشمیری کا کہنا ہے کہ ازاد کشمیر اور شمالی کشمیر گلگت بلتستان کا عالمی سطح پر سٹیٹس ایک ہے اقوام متحدہ کے چار ٹرڈ کے تحت دونوں خطوں میں اڈتالیس اشیاء ضرورت پر سبسڈی ملنا چائیے گلگت بلتستان میں اٹے اور بجلی پر سبسڈی مل رہی ہے بائیس گھنٹہ کی مسافت پر گلگت میں اس وقت اٹا دس سو سولہ روپیہ من ہے جبکہ ازاد کشمیر میں چار گھنٹہ کی مسافت کے باوجود چھتیس سو روپیہ من تک فروخت جاری ہے جو تین گنا مہنگا ہے۔
اس طرح ازاد کشمیر میں تین ہزار میگا واٹ کے قریب بجلی پیدا ہو رہی ہے جس سے اگر چار سو میگا واٹ بجلی ازاد کشمیر کو ملے فری لورڈشیڈنگ زون بن سکتا ہے مگر فری لورڈشیڈنگ زون ہونا درکنار بجلی اسلام اباد کے ریٹ پر مل رہی ہے اس کے برعکس گلگت بلتستان میں بجلی دو روپیہ سے تین روپیہ فی یونٹ مل رہی ہے اور ایک روپیہ تک ٹیکس نہیں عمر نذیر کشمیری کا استدلال ہے کہ ازاد کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ سٹیشن فوری قائم کیا جائے چار سو میگا واٹ بجلی اس میں سٹور کر کے باقی بجلی واپڈا کو فروخت کی جائے اس چار سو میگا واٹ بجلی کو اصل قیمت دو روپیہ انسھٹہ پیسہ یونٹ کے طور کشمیری صارفین کو بغیر ٹیکسز دیا جائے ۔اس تحریک کے مطالبات میں ججز اور بیوروکریسی سمیت تمام مراعات یافتہ طبقات کی مراعات پنشن ختم کرنا بڑی گاڈیوں کے بجائے ججز وزراء سمیت اشرافیہ کے لیے تیرہ سو سی سی گاڈی کے استمعال محکمہ خوراک کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے اعلی عدالتی کمیشن کا قیام محکمہ برقیات کے ملازمین کی مفت بجلی سہولت ختم کرنے بجلی بلات کی لاہور سے تیاری کے بجائے مقامی سطح پر تیاری بجلی کے تیز سپیڈ میٹر کی جگہ میعاری کمپنی کے ماضی جیسے میٹرز کی تنصیب جیسے مطالبات شامل ہیں اس تحریک کے تین ماہ پورے ہونے پر گو کہ نئے مرحلہ پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی صف بندی مکمل ہے ۔
لوگ بجلی بلات کا بائی کاٹ کر کے ریاستی رٹ چیلنج کرنے تیار ہیں شرم ناک اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ باون رکنی اسمبلی میں ایک ممبر کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ غریب عوام کے حق میں اواز اٹھائے یہی ممبران متفقہ طور اس پر ضرور راضی ہوئے کہ چھ سابق وزرائے اعظم چودھری مجید یعقوب خان عبدالقیوم نیازی عتیق خان فاروق حیدر تنویر الیاس کو فی کس دو کروڈ دس لاکھ روپیہ کی نئی فارچونر گاڈی ملے افسوس ناک امر یہ بھی سامنے ایا کہ ضلع پونچھ کے لیڈران کا دعوی ہے کہ ان کے اباو اجداد نے ہری سنگھ کے ٹیکسز کے خلاف تحریک چلائی مگر اج اٹے اور بجلی بلات پر ٹیکسز کے خلاف جب اسی سرزمین پونچھ سے تحریک شروع ہے یعقوب خان عتیق خان عبدالقیوم نیازی حسن ابراہیم عامر الطاف شاہدہ صغیر فہیم ربانی محمد حسین خان فیصل راٹھور میر اکبر ضیاء قمر چپ کا روزہ رکھے ہیں۔ ضلع پونچھ کے سینکڑوں بلدیاتی کونسلر ز میں سے صرف ایک کونسلر شوکت حسین اس تحریک میں روز اول سے چٹان بن کر کھڑے ہیں مگر کوئی دوسرا کونسلر جلوس میں انا اور دھرنا میں بھیٹنا گوارہ نہیں کر رہا ہزاروں کی تعداد میں عام لوگوں کے تین اگست کی ریلی میں شرکت کی ویڈیو دیکھنے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری بھی اہم فیصلہ کر گئے تازہ اطلاع کے مطابق وہ خود دھرنا میں انے کا فیصلہ کر چکے ۔
دوسری طرف دو اہم ترین ممبران اسمبلی وزیراعظم پر دباو ڈالے ہیں کہ وہ اس دھرنا میں نہ جائیں تین ماہ مکمل ہوتے ہی تحریک نے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے گذشتہ شام کوٹلی میں ازاد کشمیر بھر کے نمائندہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ تین اگست کے اعلامیہ راولاکوٹ کی روشنی میں ازاد کشمیر بھر میں بجلی بلات نہ جمع کروا کر سول نافرمانی تحریک شروع کی جائے گی واضع رہے کہ 1947میں بھی راولاکوٹ سے کیپٹین حسین خان شہید کی قیادت میں اسی طرح تحریک شروع کی گئی تھی جو گلگت تک پھیل گئی تھی۔
واپس کریں