دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
264 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھنے والے ایلون مسک کا ذاتی گھر نہیں
No image امریکی کمپنی ٹیسلا ، نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے حالی ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس پر یقین کرنا شاید کافی مشکل ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پروگرام (TED’s Chris Anderson) میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ میرے ذاتی اخراجات اتنے زیادہ نہیں ،جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہوتا اگر میں سالانہ اربوں ڈالرز ذاتی استعمال کی چیزوں پر خرچ کرتا رہتا، میرے پاس اپنا گھر بھی نہیں، میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر رہتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پاس کوئی مہنگی کشتی(yacht) نہیں، میں واقعی کام سے چھٹیاں نہیں لیتا، ایسا نہیں ہے کہ میری ذاتی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا تھاکہ میں نے ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش کی اور کہا کہ میں ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54.20 ڈالرادا کروں گا۔

رپورٹس کے مطابق فی شیئر کی قیمت سے اندازہ لگائے تو ایلون مسک نے ٹوئٹر کو تقریباً 40 ارب ڈالرز میں خریدنے کی پیشکش کی۔

تاہم دوسری جانب شہزادہ الولید بن طلال جو ٹوئٹر کے بڑے شیئر ہولڈرز ہیں انہوں نے مسک کی یہ پیشکش مسترد کردی تھی۔


واپس کریں