دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
غنڈہ گرد پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔
No image مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے فیس بک اور ٹیوٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔ نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج ان شاءاللّہ مل کر رہے گا اور وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔
واپس کریں