دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے؟
No image پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے۔ اس اتحاد میں ق لیگ کی محض دس نشستیں ہیں۔تاہم ان دس نشستوں ہی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لیے اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنا اور حکومت سازی کرنا ممکن ہو پایا تھا۔ حکومتی اتحاد کی کل نشسوں کی تعداد 188 ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی کل نشستیں 179 ہیں۔

تاہم یاد رہے کہ موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کسی قسم کی عدم اعتماد کی تحریک کی صورت میں اگر کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی سربراہ کی ہدایات کے خلاف ووٹ دیتا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اس کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔اور پارٹی سربراہ کی ہدایات سے انحراف کرنے والے رکن اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہو جائے گی۔ ایسی صورتحال میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ’رشوت یا دھمکی‘ کے ذریعے کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنی تقاریر میں اپنے سیاسی مخالفین اور ’مسٹر ایکس اور مسٹر وائی‘ کی طرف اشارہ کیا تاہم انھوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی مبینہ سازش کون کر رہا ہے؟
واپس کریں