دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پہاڑی زبان کو نصاب میں شامل نہ کرنے سخت اشتعال
No image (راولاکوٹ ۔ آصف اشرف) ٹریفک کا المناک حادثہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شیر باز اعوان پونچھوی سمیت پانچ افراد شہید ایک خاتون بھی شہداء میں شامل اتوار کی صبع راولاکوٹ کے سیاحتی مقام تولی پیر کے قریب لسڈنہ میں کہرے کے باعث کوسٹر نمبر 2789 صبح 5:00 بجے فارورڈ کہوٹہ سے روانہ ہو کر راولپنڈی جا رہی تھی۔ تقریباً صبح 6:30 بجے محمود گلی کھوئی موڑ کے قریب کہرے کے باعث کوسٹر بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق افراد:
عبدالرؤف ولد خان محمد خان، قوم راٹھور، سکنہ پدر، حویلی
ملک شیرباز باز اعوان پونچھوی ولد صویہ خان، قوم اعوان، سکنہ بیاڑاں، بھیڈی فاروڈ کہوٹہ
چوہدری خورشید ولد محمد دین، قوم گجر، سکنہ ممتاز آباد
خالد حسین ولد نیک عالم، قوم گجر، سکنہ مندہار، حویلی شمیم زوجہ قیوم سکنہ پدر جبکہ
زخمی افراد میں
عارف علی ولد چوہدری سلطان، سکنہ گگڑار
عمران ایوب ولد محمد ایوب، سکنہ حویلی
ذیشان علی ولد خالد گلشن، قوم جگال، سکنہ ہاٹر شامل ہیں
ملک شیر باز اعوان پونچھوی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز راٹھور مرحوم کے خاص ساتھی تھے اور طویل عرصہ سے مئیر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نعیم عبدل کے ہاں مقیم تھے ہر سال ممتاز راٹھور کی برسی کا اہتمام کرتے ان کا سارا خاندان نابینا اور معذور ہے جو ایک درجن کے قریب بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ دار ہیں ان سب کی کفالت ملک شیر باز اعوان پونچھوی خور معذور ہوتے کھٹن سے کرتے راولاکوٹ سے ان کے رفقاء نمازِ جنازہ میں فاروڈ کہوٹہ گئے اس حادثہ سے قیامت صغری برپا ہو گئی حادثہ گزشتہ روز کی برفباری کے بعد کہرہ پڑنے ہوا ہے۔

صدرآ ازادکشمیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی منہ بولی "پہاڑی زبان" آزاد کشمیر کے تعلیمی نصاب میں شامل نہ کرنے لاکھوں پہاڑئیے "ناراض" گوجر ی زبان کی شمولیت کا خیر مقدم اکثریتی علاقوں میں بولی جانے والی کثیر ترین ابادی کی زبان کو بھی فوری نصاب میں شامل کیا جائے مطالبہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ پہاڑی زبان بولی جا رہی ہے برطانیہ میں پانچ لاکھ افراد پہاڑی زبان بولتے ہیں گوجری دوسرے اور کشمیری تیسرے نمبر پر ہے آزاد کشمیر میں اختیاری طور گوجری زبان نصاب میں شامل کر دی گئی ہے اور جلد کشمیر ی زبان بھی شامل ہوگی مگر سب سے زیادہ بولی جانے والی پہاڑی زبان نظر انداز کر دی گئی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پہاڑی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ بھی کیا گیا پہاڑی پر ریسرچ کی جا رہی ہے مگر میرپور کوٹلی پونچھ باغ اور مظفرآباد کے اکثریتی علاقوں میں بولی جانے والی پہاڑی زبان کو نصاب میں شامل نہ کرنے سخت اشتعال پیدا ہوگیا ہے جلد اعلی حکام سے مل کر پہاڑی زبان کو بھی نصاب کا حصہ بنانے زمہ داری پوری کرنے اور بصورت دیگر کشمیر سے جموں اور یورپ تک اس مطالبہ کو شدت سے سامنے لانے کی صف بندی شروع ہے آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان پہاڑی زبان بولنے والے سب سے اہم ترین فرد ہیں جو نجی گفتگو پہاڑی زبان میں کرتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق سابق صدور ریاست راجہ ذوالقرنین یعقوب خان سابق وزرائے اعظم چودھری مجید راجہ فاروق حیدر عتیق خان عبدالقیوم نیازی تنویر الیاس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر حسن ابراہیم کی مادری زبان بھی پہاڑی ہے مگر کسی ایک "ریاست گیر"سیاست کار کو "توفیق"نہیں ہو رہی کہ اپنے باپ دادا کی زبان کو جو نہ آزاد کشمیر کی سب سے بڑی زبان ہے بلکہ جموں راجوری پونچھ اور نیپال راجھستان تک بولی جا رہی ہے اس کو بھی آزاد کشمیر میں نصاب کا حصہ بنوایا جا سکے۔
واپس کریں