دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں
No image بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں اور سائفر سے متعلق خط بھی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے، تحقیقات کا عمل تیز ہوچکا ہے آپ کی چوریاں سامنے آئیں گی، بنی گالہ میں ہیروں کا کاروبار، زمینوں پر قبضے اور توشہ خانہ کے ریٹس لگائے جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیرون ملک سازش ہوئی تھی تو آپ نے 8 مارچ کوکیوں نہیں بتایا،کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا، اب عوام کوآپ نے بتانا کچھ نہیں ہے آپ نے عوام کو جواب دینا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، اب عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کیوں بشریٰ بیگم ٹرینڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتی ہیں، سائفر سے متعلق خط بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا گیا، ۔

انہوں نے مذید کہا کہ بزنس ٹرانزیکشن فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہوتی رہیں، اب بشریٰ بی بی کہتی ہیں بچی فرح کو کرپشن کے ساتھ جوڑا جائے گا تو غداری کے ٹرینڈ چلاؤ۔
واپس کریں