دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملک کے دِگرگوں سیاسی اور اقتصادی حالات
No image ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی، انصاف کی عملداری اور جمہوریت کی پاسداری کے معاملہ میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے، حکمرانوں کی مسلط کردہ مہنگائی، ناروا یوٹیلٹی بلوں نے عوام کو عملاً زندہ درگور کر دیا ہے، بھارت کے ایماءپر افغانستان کی طالبان حکومت کے پروان چڑھائے دہشت گردی کے ناسور نے عوام کی زندگیوں اور ملک کی بقا کیلئے انتہائی سنگین خطرات پیدا کر دیئے ہیں اور آج مقتدر طبقات کے علاوہ آئین کے شارحین و محافظین کی جانب سے بھی آئین و قانون کی حکمرانی کو بازیچہ اطفال بنایا جا رہا ہے جبکہ اپنے روٹی روزگار کے گھمبیر مسائل میں جکڑے عوام بے بسی کے عالم میں ریاست اور جمہوری اداروں سے بھی بیزار دکھائی دینے لگے ہیں اور سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو بِن مانگے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے فیصلہ سے ملک میں جمہوریت کی عمل داری اور آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے مزید خطرات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں۔
آج عنانِ اقتدار مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کے ہاتھ میں ہے جن کی سربراہی میں اتحادی حکومت ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے عہدہ برا¿ ہونے کی کوششوں میں آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ پیکج کا اس کی شرائط کے مطابق نیا معاہدہ کرکے عوام کیلئے غربت، مہنگائی، بے روزگاری کے مسائل مزید گھمبیر بنا چکی ہے اور عوام کو اقتصادی استحکام کی لوریاں سنا کر انہیں سلانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کی جارحانہ سیاست سے سسٹم کی بقاءکو نقصان پہنچنے کا احتمال سر اٹھا رہا ہے۔
واپس کریں