دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور فوج سے متعلق انٹرویو کیخلاف قرارداد پیش
No image سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان تین ٹکڑے ہوجائے گا۔پاک فوج کی دفاع کیلئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں جس پر ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے اور عمران نیازی کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ریاست سابق وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

پاک فوج نے دہشت گردی میں بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، معلوم نہیں عمران خان نے دنیا میں کس کس کو راز دے دیے ہوں گے۔ ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو اور تکمیل تک نواز شریف نے پہنچایا، لگتا ہے جو پاکستان کے خلاف نقشے بنائے گئے اس میں بھی یہ شامل تھے، عمران خان نے پاکستان تین ٹکڑوں کی بات کرکے اس کی تائید کی ہے اور ان کا اقتدار کیا گیا ہر روز نئی نئی بات کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور پاک فوج سے متعلق انٹرویو کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی۔
قرارداد وفاقی وزیر ایاز صادق نے عمران خان کے خلاف قرارداد پیش کی۔
واپس کریں