دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجلی بلات، سرعام نذر اتش کر دئیے گئے۔ بجلی بلات بائی کاٹ تحریک تیزی سے مقبول ہونا شروع ہوگئی
No image راولاکوٹ (آ صف اشرف) پونچھ سیکٹر میں سیز فائر لائن پر بجلی بلز جلا دئیے گئے۔ بجلی بلات بائی کاٹ کی راولاکوٹ سے شروع تحریک سیز فائر لائن سے ملحق علاقہ جات میں تیزی سے مقبول ہونا شروع ہوگئی ۔راولاکوٹ میں ہزاروں بلز جلائے جانے کے بعد پونچھ کو پاکستان بھارت میں تقسیم کرنے والی منحوس عبوری خونی لکیر کے قریبی علاقوں تتری نوٹ مدار پور مینڈلہ میں گاڈیوں پر اناوئنسمنٹ کی گئی ترانے بج رہے تھے۔ لوگوں کو ترغیب دی گئی کہ وہ بجلی بلز نہ جمع کروا ئیں۔
راولاکوٹ میں ایک سو دس دن پہلے دھرنا لگا کر کشمیر کو فری بجلی مہیاء کرنے کشمیر کا نیشنل گریڈ سٹیشن قائم کرنے اور گلگت بلتستان جتنی قیمت پر کشمیر میں آٹا دینے اور ججز بیوروکریسی حکومت کی مراعات ختم کرنے شروع تحریک میں گزشتہ روز راولاکوٹ میں ہزاروں بلز جلا کر بائی کاٹ مہم شروع کی گئی ۔اب شہروں سے سیز فائر لائن تک تحریک پھیل گئی ہے۔ ہزاروں بلات لوگوں نے بائی کاٹ تحریک کے کارکنان کے پاس جمع کروائے جو تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر سرعام نذر اتش کر دئیے۔
اس موقع پر ڈیم ہمارے راج تمارا بجلی ہماری قبضہ تمارا نامنظور نامنظور کشمیر کو فری بجلی دو کے نعروں سے سیز فائر لائن کا علاقہ گونج پڑا۔ سیز فائر لائن پر ایک ایسے وقت آزاد کشمیر حکومت کے خلاف انتہاء پسند قدم اٹھایا گیا جب بھارت نے یہ مانگ کر رکھی ہے کہ پونچھ سیکٹر کے یہ علاقے گوگل میپ کے مطابق اس کا حصہ ہیں انہیں بھارت کے حوالہ کیا جائے۔
واپس کریں