دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملک میں بہت کچھ اہم ہونے والا ہے،منظور وسان
No image وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے ملکی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، ماضی کےفیصلوں کی درستی کے لیے اب اہم فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائےگا، مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اور اب مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر 2023 میں ہوں گے ۔
واپس کریں