دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جاوید ابراہیم خان کواپنے والد اور بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا
No image راولاکوٹ (آصف اشرف )آزاد حکومت کے بانی وزیراعظم سابق صدر ریاست بیرسٹر ابراہیم خان مرحوم کے بڑے بیٹےممبر قانون ساز اسمبلی حسن ابراہیم کے تایا خالد ابراہیم خان مرحوم کے بڑے بھائی جاوید ابراہیم خان طویل علالت کے بعد راولاکوٹ شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگئے انہیں ہفتہ کے روز کوٹ متے خان میں اپنے والد اور بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ۔
جاوید ابراہیم کچھ عرصہ سے وینٹی لیٹر پر تھے جاوید ابراہیم اپنے والد کی بڑی اولاد تھے جب ابراہیم خان مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف تحریک میں گرفتاری سے بچنے سری نگر سے برقعہ اوڑھ کر فرار ہوکر آزاد کشمیر پہنچے تو جاوید ابراہیم کم سن تھے انہیں اپنی ماں سمیت راولاکوٹ گلیات سے تعلق رکھنے والے اپنے رشتہ دار روشن خان سری نگر سے راولاکوٹ لائے جاوید ابراہیم اعلی میعار کے انجنئیر اور دانشور تھے ۔
انہوں نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جن سے ایک بیٹی اولا د تھی جاوید ابراہیم خان ممبر اسمبلی اور صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی حسن ابراہیم کے تایا تھے ہفتہ کے روز خان اشرف سپورٹس کمپلیکس پوٹھی بالا میں جاوید ابراہیم خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بھاری اکثریت میں عوام نے شرکت کی نماز جنازہ علامہ سعید یوسف نے پڑھائی صدر ریاست بیرسٹر سلطان وزیر اعظم انوار الحق چودھری سابق صدر یعقوب خان سابق وزراء اعظم راجہ فاروق حیدر چودھری مجید عتیق خان عبدالقیوم نیازی تنویر الیاس چغتائی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین صغیر خان نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امراء اعجاز افضل ڈاکٹر خالد سابق صدارتی مشیر اعجاز یوسف قلم کار ادیب کبیر خان ڈاکٹر صغیر خان صدر بار عاصم ارشاد سابق وزراء طائر انور عابد حسین عابد فرزانہ یعقوب ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سجاد خان سیکرٹری لالا نواز انجمن تاجران کے مرکزی صدر افتخار فیروز سابق امیدوار اسمبلی نئیر ایوب عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نزیر کشمیری صدر راولاکوٹ انجمن تاجران نے جاوید ابراہیم خان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے انہیں ایک انسان دوست شخصیت قرار دیا دوران زلزلہ ان کی خدمات کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔
واپس کریں