دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولاکوٹ، گولیوں کے وار سے پہلی صف کے نمازی کو قتل کر دیا گیا۔
No image راولاکوٹ (آصف اشرف)کالعدم لشکر طیبہ کے صف اول کے لیڈر ابو موسی کشمیری کے بھائی کو مرکزی جامع مسجد القدس اہل حدیث میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران گولیوں کے وار سے پہلی صف کے نمازی کو قتل کر دیا گیا۔
بھارتی مقبوضہ پونچھ سے آئے ریاض ولد محمد اعظم سکنہ سرن کوٹ پونچھ حال مقیم ڈاک خانہ گہار جمالپور اگہار تحصیل ضلع کوٹلی کو قتل کر دیاگیا۔
جمعہ کی علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کے وقت نامعلوم افراد مسجد میں داخل ہو کر گولیوں سے چھلنی کر کے نوجوان کو قتل کر کے فرار ہو گئے ۔قتل کی وجوہات تاحال نا معلوم ہو سکیں شیخ ذید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کوٹلی بھجوا دی گئی۔
پولیس کاروائی میں مصروف ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے راولاکوٹ میں ایک جلسہ میں جماعت الدعوہ کے نئے پلیٹ فارم یوناٹئیڈ موومنٹ کے جلسہ میں ابو موسی کشمیری نے تقسیم کشمیر کے خلاف سخت جزباتی تقریر کی تھی۔
واپس کریں