دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صابر صدیقی پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کے فنانس سیکرٹری نامزد۔ نوٹیفیکیشن جاری
No image بیدار رپورٹ:۔ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل20 اور وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی صابر صدیقی کو پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کا '' فنانس سیکرٹری'' نامزد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نومنتخب فنانس سیکرٹری صابر صدیقی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی مرکزی، صوبائی اور لوکل قیادت سردار محمد نسیم خان، محمد حنیف عباسی، چوہدری تنویر خان، بیرسٹر دانیال چوہدری، راجہ محمد حنیف، شیخ ارسلان حفیظ، حاجی پرویز خان، صاحبزادہ راحت مسعود قدوسی، اور تمام سنئیر مسلم لیگی ورکرز اور خصوصی طور پر وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے نہایت مشکور ہیں جنھوں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں '' فنانس سیکرٹری'' پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی نامزد کیا۔
واپس کریں