دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دنیا میں موجود ہے طیاروں کا خوفناک قبرستان۔ لاش بن کر پڑے ہیں اربوں کے جہاز
No image ڈیکس نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے آس پاس لوگوں کے ذریعے استعمال کئے جانے والا سامان بھی پڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھائی کلچر میں ایسی جگہوں کو بھوتیا haunted قرار دیا جاتا ہے بھلے ہی وہاں کسی کی موت نہ ہوئی ہو۔بہت سے مذاہب میں مرنے کے بعد انسانوں کو دفن کرنے کا رواج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہروں میں ایسے قبرستان ہیں جہاں لوگ اپنے خاندان کے مردے دفن کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں انسانوں کی طرح طیاروں کا بھی قبرستان ہے؟ اس قبرستان میں طیاروں کو دفن نہیں کیا جاتا بلکہ زنگ آلود ہونے کیلئے پھینک دیا جاتا ہے۔ ان جگہوں پر جانا بھی ایک خوفناک تجربہ ہے۔ حال ہی میں دی سن نیوز ویب سائٹ نے لوگوں کو تھائی لینڈ Thailand graveyard of planes) میں موجود ایسے ہی ایک قبرستان (aeroplanes graveyard) سے متعلق تصاویر دکھائیں جہاں کروڑوں روپے مالیت کے طیارے پڑے ہیں اور تباہ ہو رہے ہیں کیونکہ وہ اب اڑنے والی حالت میں نہیں ہیں۔ ( Barcroft Media via The Sun)ببنکاک (Bangkok) کے مشرق میں ایک کھلا میدان ہے جہاں خراب ہونے کے بعد طیاروں (planes graveyard) کا رکھا جاتا ہے۔ اسے طیاروں کا قبرستان کہا جاتا ہے۔ آج کے دور میں یہ جگہ ایک سیاحتی مقام بنتی جا رہی ہے۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق لوگ 600 روپے کا ٹکٹ لے کر اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں۔ طیارے کے اندر کے پارٹ ہٹا دئے گئے ہیں جو جہاز کے ارد گرد کوڑے کی طرح پھیل گئے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس جگہ پر دو طیارے کھڑے ہیں جن کی قیمت 300 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ سرمایہ کاروں نے اس طیارے کو استعمال کرنے کا ایک اچھا طریقہ ڈھونڈ لیا تھا، لیکن یہ خیال بھی ٹھنڈے بستے میں میں چلا گیا۔ وہ ان طیاروں کو آؤٹ ڈور بار جی طرح استعمال کرنا چاہتے تھے مگر جن تاجروں کو یہ کام کرنا تھا وہ غرکنگال ب ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ دونوں طیارے اورینٹ تھائی ایئر لائنس کے ہیں۔ ڈیکس وارڈ نامی فوٹوگرافر نے چند ماہ قبل اس جگہ کا دورہ کیا تھا اور یہ تصاویر کھینچی تھیں۔ دی سن سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ جگہ انسانی قبرستان کی طرح لگتی ہے اور یہاں تک پہنچنا بہت خوفناک ہے۔ڈیکس نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے آس پاس لوگوں کے ذریعے استعمال کئے جانے والا سامان بھی پڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تھائی کلچر میں ایسی جگہوں کو بھوتیا haunted قرار دیا جاتا ہے بھلے ہی وہاں کسی کی موت نہ ہوئی ہو۔ ویسے تو یہ جگہ جتنی بھی خوفناک لگتی ہے لیکن امریکہ میں اس سے بھی بڑا طیارہ قبرستان ہے، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ایریزونا کے ٹسکن میں تقریباً 4000 فوجی طیارے اسکریپ یارڈ میں پڑے ہوئے ہیں۔ اس جگہ کو بونیارڈ کہتے ہیں۔ یہ طیارے ڈیوس مانتھن ایئر فورس بیس پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
واپس کریں