دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اکتوبر میں پاکستان کا وزیرِ اعظم تبدیل ہو رہا ہے۔ ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق
No image (خصوصی رپورٹ۔ احتشام الحق شامی) اگلے وزیرِا عظم کو پتہ چل چکا ہے کہ وہ اکتوبر میں نگراں وزیرِ اعظم بننے والا ہے،اس کا انٹرویو ہو چکا ہے اور ممکنہ طور ان کے نام میں ش ہو گا۔زخل ایسے مقام پر ہے جس کا تعلق ش سے بنتا ہے۔اکتوبر میں سیارہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کو تبدیل کر رہا ہے اور نئے وزیرِ اعظم کی آمد کی اطلاع دے رہا ہے۔

ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے ایک نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں مذید بتایا کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا اور وہ دنیا کے چار پانچ اہم افراد میں شمار کیئے جائیں گے۔عمران خان کا فیم بہت آگے جانے والا ہے اور انہیں کوئی نئی اور اہم ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ہے۔2025,26 میں عمران خان کو بہت کامیابیاں اور عروج ملنے کی توقع ہے۔ان کا ستارہ بادشاہت کے مقام پر جائے گا۔ جبکہ عمران خان کے مخالفین ایک دلدل میں اترنا شروع ہو گئے ہیں۔
پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑیں گی،آپس کے اختلافات سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کو محتاظ رہے کی ضرورت ہے اور اپنی دشمنیاں نہ بڑھائیں ۔

ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ زائچے میں خطرے کا نشان گرہن موجود ہے اس لیئے امکانات ہیں کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ایسا قریبی آدمی ہے جو ان کے ساتھ دغا بازی کر جائے اور یہی آدمی اطلاعات کسی اور تک پہنچاتا ہے اور وہ آدمی پکڑا جائے گا۔

نواز شریف سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کی موجودگی نظر نہیں آ رہی۔ زائچے میں وہ کہیں نمایاں نہیں۔ انہوں نے مذید بتایا کہ پاکستان کی معاشی صورتِ حال بہتر ہونے والی ہے۔پاکستان کے ذمہ غیر ملکی معاف یا موخر ہو سکتے ہیں۔
واپس کریں