دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی
No image مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا اشارہ دیدیا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوئوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سے مخالفت اورعمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو رد کردیا۔ سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکےآئینی اورقانونی پہلوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔
واپس کریں