دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مرضی کا آرمی چیف لگانا عمران خان کی حسرت ہے
No image وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حسرت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگائیں، آرمی چیف کا تقرر کرنا حکومت کا آئینی اور قانونی اختیار ہے اور وہ یہ حق ادا کرے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ڈھائی ماہ باقی ہیں، ابھی اس پر غور کا پراسیس بھی شروع نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس معاملے کو متنازع بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز پیش کی تھی۔

عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے اہل نہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مؤخر کردیا جائے۔
واپس کریں