دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
زندگی کا بہترین سرمایہ اچھی تصانیف ہوتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد
No image اچھی کتابیں ہی انسان کے تجربات اور علم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم خان کی کتاب "متعلم سے معلم " نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے ایک مفید کتاب ہے، نوجوان نسل کو انٹرنیٹ اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ کتابوں سے بھی بھر پور استفادہ حاصل کرنا چائیے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے نیشنل لائبریری میں ڈاکٹر محمد حلیم خان کی کتاب "متعلم سے معلم " کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سردار اعجاز افضل خان سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن، سردار رحیم خان سابق سیکرٹری آزادحکومت، سردار فاروق تبسم سابق سیکرٹری آزاد حکومت، سردار نواز خان سابق سیکرٹری، معروف سماجی کارکن کیپٹن اختر، انچارج لافیئر ونگ جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار ساجد محمود، اسسٹنٹ پروفیسر آزاد کشمیر یونیورسٹی سردار عامر جہانگیر انچارج پارٹی کلچر قائد اعظم یونیورسٹی سردار طاہر بشیر، نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ڈاکٹر محمد حلیم خان ایک علمی شخصیت ہیں ان کی کتاب ان کی زندگی کے مشاہدات و تجربات پر مبنی ہے جو نوجوان نسل کےلئے رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی کتابوں کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا بہترین سرمایہ اچھی تصانیف ہوتی ہیں۔ سردار اعجاز افضل نے کہا کہ کتابیں اور تجربات زندگی میں بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ کتابیں زندگی میں مکمل انسان بننے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ نوجوان نسل کو ڈاکٹر حلیم خان کی کتاب اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
واپس کریں