دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مجھے سیاست سے الگ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔عمران خان
No image عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم ہی نہیں آتی، کبھی توشہ خانہ کا کیس آ جاتا ہے، کبھی فنڈنگ کا کیس آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہ لوگ مائنس ون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی راہنما کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کا فیصلہ جو بھی ہو اسے سب قبول کرتے ہیں لیکن عمران خان کا ٹیکنیکل ناک آؤٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی راہنمااور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کی کوئی ضد اور انا نہیں بلکہ مس انڈر اسٹینڈنگ ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واپس کریں