دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی کمپنیاں درختوں کی کٹائی کی ذمہ دار ہیں جو گلوبل وارمنگ کی وجہ ہے۔
No image ترقی پذیر ممالک نے اپنے آقاؤں کے ہاتھ اپنے وسائل کی لوٹ مار کو برداشت کیا ہے، ترقی یافتہ ممالک 79 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہیں،امریکا نے1850 سے اب تک509 جی ٹی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی۔امریکا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سب سے زیادہ اخراج کا ذمہ دارہے،امریکا کی کمپنیاں درختوں کی زیادہ کٹائی کی ذمہ دار ہیں جو گلوبل وارمنگ کی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب آرہے ہیں۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سامراجی ممالک اپنی ذمہ داری تسلیم کریں، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کی بحالی کریں،اب وقت آگیا ہے کہ وہ رقم لوٹائیں جنہوں نے وسائل چرائے۔
واپس کریں