سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی سیاست ہورہی ہے اور پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی ہمارے اراکین کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو ہم ویسا کر دیں گے، لہٰذا میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا تم لوگوں کو پاکستان کی فکر ہے کہ پاکستانی عوام کی سب سے بڑی جماعت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔عمران خان نے کہا کہ آج میں چلینج سے کہ رہا ہوں کہ جو مرضی کر لو مگر تم لوگ شکست کھاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 18روپے تک تھا جبکہ اب 36 روپے فی یونٹ ہو چکا ہے اور ٹیکس کے بعد 50 روپے سے بھی زیاد ہو جاتا ہے مگر آئی ایم ایف کہتا ہے کہ بجلی مزید بڑھے گی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے کی کوشش اس لیے کی جا رہی ہے کہ نواز شریف کو لایا جائے مگر میں نواز شریف کو کہتا ہوں کہ مجھے تمارا انتظار ہے تم واپس آؤ یہ قوم تمہارا ایسا استقبال کرے گی کہ پہلے کسی کا نہیں ہوا ہوگا۔
چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کاگڑھ چشتیاں نہیں بلکہ لندن ہے، پاکستانی باہرمحنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہربھیج دیتے ہیں، یہ ساراخاندان لندن میں ہے اور صرف کمائی کرنےپاکستان آتےہیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ ملک بھی میراہے اور فوج بھی میری ہے، میں نےکبھی اداروں کوکمزور کرنےکی کوشش نہیں کی، یہ مجھےکہہ رہے ہیں سیاست نہ کروسیلاب کیلئے کام کرو، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا چوروں کے خلاف بھی کام کروں گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ نئی سیاست ہورہی ہے اور پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں روپے کی آفر بھی دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، چیلنج ہے جو مرضی کرلو تم شکست کھاؤگے ہارو گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سن لو، تمہار اانتظار کررہاہوں جلدی واپس آؤ، ساری قوم تمہارا ایسااستقبال کرےگی کہ ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا، نوازشریف کیوں مفرورہے اس کی کہانی 10سال پہلےشروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کیوں مفرورہے، اس کی کہانی 10سال پہلے شروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے، نواز شریف نے مریم کے نام پر لندن میں چار محل خریدے، چھوٹے ذاتی فائدوں کی وجہ سےان کوووٹ دینےکی بھاری قیمت قوم چکارہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور ہم دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس وسائل نہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ملک کے بڑے ڈاکووں کو جیلوں میں ڈالنے کے بجائے وزیر اعظم بنا دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جب میں آزاد عدلیہ کی تحریک کے لیے جدوجہد کر رہا تھا تو جنرل پرویز مشرف نے مجھے جیل میں ڈالا جہاں مجھے کوئی بڑا ڈاکو نظر نہیں آیا بلکہ صرف چھوٹ چور نظر آئے اور جب میں اسمبلی میں گیا تو پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلی میں بیٹھے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے آج عدالت میں کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ کا کیس ختم کیا جائے کیونکہ وہ کیس 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ہے، جس میں انہیں سزا ہونے والی تھی مگر انہوں نے بیرونی سازش میں شرکت کی جس کے تحت اندرونی اور بیرونی غداروں نے ان کو ہم پر مسلط کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس کیس کے چاروں گواہ دو مہینوں کے اندر مر گئے اور ایف آئی اے کا تفتیش کار بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف کا بھگوڑا بھائی نواز شریف باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے کہ نیا آرمی چیف کون بنے گا اور کس کو جیل میں بند کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح پاکستانی فوج اور مجھے لڑایا جائے، مسلم لیگ (ن) والے چاہے جتنی بھی کوشش کریں پاکستانی فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کبھی بھی عدلیہ اور فوج پر تنقید کی تو میری کوشش ہوتی ہے کہ تعمیری تنقید ہو، جس طرح ایک باب اپنے بیٹے کے لیے کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اب ایک نئی سازش کے تحت ہماری پنجاب کی حکومت گرانے کی کوشش ہو رہی ہے، جس میں چوروں کا پیسہ لگا کر لوٹے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ہمارے اراکین کے گھروں میں جا کر کروڑوں کی پیش کش کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی مسٹر ایک اور مسٹر وائی بھی تیار ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جب تک ملک میں انصاف نہیں کرتےخوشحال نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں بڑےڈاکودیکھےاور جیل میں تمام چھوٹے چور دیکھے، ہم ملک کےبڑےبڑے ڈاکوؤں کووزیراعظم بنادیتےہیں، آج ملک کی سربراہی کرنےوالے 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر الزام لگایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا پالتو ہے، کبھی ایک کیس کبھی دوسرا کیس، بہاولپور میں بڑی مونچھوں والے لوٹے کو مقابلے میں ہراؤں گا۔
واپس کریں