دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دفاتر سیل کر دیے جائیں گے
No image ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں سپریم کورٹ میں اس پر پابندی لگانے کے لیے ریفرنس جمع کرانے کے لیےپاکستان تحریک انصاف کی مجرمانہ سرگرمیوں اور دیگر غلط کاموں کے مزید ناقابلِ مواخذہ شواہد کو مرتب کرنے اور اکٹھا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دی نیوز کو بتایا کہ مطلوبہ شواہد اکٹھے ہونے پر ریفرنس کو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مذید کہا کہ پی ڈی ایم قانون اور آئین کے حکم پر عمل کرے گا، لہٰذا پی ٹی آئی کی تقدیر پر مہر لگانے کے لیے ضروری کام کرنے میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔

اس دوران قانونی ماہرین نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے، دفاتر سیل کر دیے جائیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کالعدم جماعت قرار دیے جانے کی صورت میں تمام اراکین پارلیمنٹ کی بطور قانون ساز حیثیت ختم ہو جائے گی۔ حکومت کو ای سی پی کا ریفرنس موصول ہو گیا ہے اور اس نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس کے ساتھ اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کی اہلیت فراہم کر دی ہے۔ متعلقہ ایجنسیاں سابق وزیر ترین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کی فرانزک رپورٹ طلب کریں گی۔بشکریہ: جنگ
واپس کریں