دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا انسولین انجیکشن قصہِ پارینہ بننے والے ہیں؟
No image کئی دہائیوں سے ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کو اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انسولین کے انجیکشن استعمال کرنا پڑتے ہیں لیکن غالب امکان ہے کہ جلد ہی ایک گولی اس انجیکشن کی ضرورت کو ختم کردے گی۔خیال رہے کہ شوگر کے مرض میں لبلبہ انسولین بنانے سے قاصر ہوجاتا ہے یا اس کی ناکافی مقدار بناتا ہے، یہ وہ ہارمون ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کم کرتا ہے۔جس کے باعث مریضوں کو انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں ورنہ بلڈ شوگر لیول زیادہ رہنے سے طبی پیچیدگیوں جیسے گردوں کو نقصان پہنچنا، بینائی متاثر ہونا، امراض قلب اور فالج وغیرہ کا سامنا ہو سکتا ہے۔مگر روزانہ کئی انجیکشن لگانا آسان نہیں ، اسی وجہ سے کینیڈا کی برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے منہ کے ذریعے دی جانے والی انسولین گولی کی تیاری پر کام کیا ہے۔
اس دوا کے باعث ہر بار کھانے سے پہلے انجیکشن لگانے کی ضرورت نہیں جبکہ مریض کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔انسولین کو دوا کی شکل دینا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ ایک پروٹین ہے اور گولی کی شکل میں یہ جگر تک پہنچنے سے پہلے ہی معدے اور آنتوں میں جذب ہو سکتا ہے۔محققین نے بتایا کہ انجیکشن میں عموماً 100 آئی یو مقدار انسولین دی جاتی ہے، جبکہ گولی کی شکل میں 500 آئی یو مقدار استعمال کرنا ہوگی جس میں سے بھی زیادہ تر ضائع ہوجائے گی۔
یہ دوا جسم میں انجیکشن کی طرح ہی کام کرتی ہے۔اب تک اس دوا کے تجربات چوہوں پر کیے گئے ہیں اور نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں اور اب محققین انسانوں پر اس کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم انسولین گولی کی تیاری کے حوالے سے درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عام گولی تیار کرنے کی بجائے ایک مختلف طریقہ کار اختیار کیا اور ایسی گولی تیار کی جو مسوڑوں اور گالوں کے درمیان ہی گھل جائے۔
چوہوں پر اس کے تجربات اب تک کامیاب رہے ہیں اور منہ میں گھل جانے کے باعث یہ دوا براہ راست دوران خون میں چلی جاتی ہے، جہاں سے یہ جگر تک پہنچ جاتی ہے۔
محققین کے مطابق چوہوں کو دوا استعمال کرانے کے 2 گھنٹے بعد بھی ہم نے معدے میں انسولین کو دریافت نہیں کیا بلکہ وہ جگر پہنچ گئی، جو ہمارا ہدف تھا۔
واپس کریں