ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 26 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 11.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 اگست تک 13 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 11.28 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.69 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 53 لاکھ ڈالر 5.70 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر 31 اگست کو ملے ہیں، آئی ایم ایف قسط کا اثر 2 ستمبر تک کے زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ میں نظر آئےگا
واپس کریں