دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وہ پاکستانی جو مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی کو چلاتا ہے ۔
No image نجی ٹی وی کے ایک اینکروسیم بادامی نے مکہ مکرمہ سے ایک خصوصی ویلاگ شوٹ کیا اور مکہ کلاک ٹاور سے متعلق حیران کن باتیں شئیر کیں اور اس گھڑی کے اندرونی مناظر بھی دکھائے۔وسیم بادامی کے ویلاگ میں وہ پاکستانی مہمان بھی شامل تھے جن کا کام مکہ کلاک ٹاور میں نصب بڑے ہجم کی گھڑی کو چلانے کا ہے۔ وہ یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں اینکر نے ان سے سب تفصیلات جاننے کی کوشش کی جو پیش خدمت ہیں۔
سکھر سے تعلق رکھنے والے عرفان جو کہ مکہ کلاک ٹاور کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ہوتے ہیں جو اس گھڑی کو آپریٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بارہ سال سے یہاں موجود ہیں اور مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی کو چلاتے ہیں۔

پاکستانی شخص عرفان نے بتایا کہ یہ مکینکل گھڑی ہے جو سولر سسٹم سے چلتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی کی مرمت کا کام بھی میں کرتا ہوں، اگر اس میں کوئی خرابی آجاتی ہے تو وہ اس میں کو روک کر ٹھیک کرتے ہیں۔

مکہ کلاک ٹاور کا وزن 21 ٹن ہے اور اس میں دو موٹریں نصب ہیں۔ اس میں ایک منٹ کا گئیر ہے اور ایک دوسرا گھنٹوں کا گئیر ہے۔
منٹ ہینڈ والی سوئی کا وزن سات ٹن ہے اور لمبائی 23 میٹر ہے جبکہ گھنٹے والی سوئی کا وزن 5.6 ٹن ہے اور لمبائی 18 میٹر ہے۔
واپس کریں