دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آنکھیں ہوں تو ذرا دیکھنے کی تکلیف تو فرمائیں
No image مولوی کیا کر رہے ہیں؟ کرسی کے پجاری اور مداری کیا کر رہے ہیں؟آنکھیں ہوں تو ذرا دیکھنے کی تکلیف تو فرمائیں۔حاجی حنیف طیب صاحب کی المصطفی ویلفیئر سوسائٹی نے بیلہ بلوچستان میں ایک ہزار خیموں کی خیمہ بستی قائم کی ہے۔ذرا بتائیے حاجی حنیف طیب مولوی ہے یا لبرل؟دعوت اسلامی کا ادارہ ایف جی آر ایف FGRF روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا خرچہ کر رہا ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب سے لے کر خیبرپختونخوا تک یہ ادارہ پکا ہوا کھانا، خشک راشن، دوائیاں، خیمے فراہم کر رہا ہے۔ذرا بتائیے الیاس قادری مولوی ہے یا لبرل؟
جماعتِ اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن جگہ جگہ سیلاب زدگان کی مدد کرتی نظر آ رہی ہے، اس کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو جس طرح نکالا ہے وہ وسائل رکھنے والے بے حس اداروں کے منہ پر تمانچہ ہے۔
علامہ رضا ثاقب مصطفائی صاحب کا إدارة المصطفي سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہے، وہ خیمے، ترپالیں، خشک راشن خرید خرید کر تقسیم کر رہے ہیں۔
مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کا سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ ل، یہ پہلے بھی اربوں روپے انسانیت کی خدمت میں خرچ کر چکا ہے اور اس بار بھی میدان عمل میں ہے، خیمہ مہنگا ہو یا سستا ہو، مولوی نے خریدنا ہے اور کسی غریب کو مفت میں دے دینا ہے بلکہ ساتھ میں ہزار پانچ سو کا نوٹ بھی دینا ہے
ہزار پانچ سو کے نوٹ پر تعجب نہ کریں، لبیک پارٹی کی امدادی ٹیم کے ساتھ ایک بزنس مین گئے، انہوں نے پچاس پچاس روپے کی بجائے کئی لاکھ روپے وہاں پانچ سو پانچ سو کر کے نقد تقسیم کر دیئے، وہ جس قافلے میں گئے تھے، وہ قافلہ بھی 25 ٹرکوں پر مشتمل تھا جو کراچی سے بلوچستان گیا۔ رضوی صاحب والے بھی ہزاروں خیمے لے کر گئے۔ نقد رقم بھی خوب تقسیم کی۔ راشن بھی رج کے تقسیم کیا۔ یہ لبرل ہیں یا مولوی؟؟ اور یہ تو مولوی بھی سب سے آخری قسم کے ہیں۔۔۔۔!!!
علامہ بلال سلیم قادری صاحب سنی تحریک کے پلیٹ سے اہلسنت خدمت کمیٹی (AKC) چلا رہے ہیں، یہ بھی سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف ہیں۔
عاشق اعلیٰ حضرت ناشر رضویات علامہ شرافت علی قادری صاحب پیر محمد غوث رضوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے زیر سایہ رشد الایمان فاؤنڈیشن کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کاوش خاص طور پر سادات کرام اور علماء عظام کے گھرانوں کی خدمت ہے۔
حالات حاضرہ گواہ ہیں اگر خیمہ مہنگا ہوا ہے تو مولویوں نے مہنگا خریدا ہے اور لبرلز نے مہنگا بیچا ہے، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ جو بندہ اس وقت ذخیرہ اندوزی کررہا ہوگا آپ چیک کیجیئے گا یا تو وہ لبرل نکلے گا یا مسلمانوں پر کفر کا فتویٰ لگانے اور حوروں کی قصے سنانے والے ملاؤں کا فالوور۔۔۔!!!
پیپلزپارٹی، (ن) لیگ، تحریک انصاف اور این ڈی ایم اے کی ٹاپ لیول قیادت صد فیصد لبرل ہے اور یہی لبرل اس سیلاب کے ذمہ دار ہیں۔
باقی یہ قوم مولوی کے احسانوں تلے دبی ہوئی ہے
مولوی کا جتنا شکر ادا کریں، کم ہے
شکریہ دعوت اسلامی
شکریہ جماعت اسلامی
شکریہ سیلانی
شکریہ AKC سنی تحریک
شکریہ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی
شکریہ إدارة المصطفي گوجرانوالہ
شکریہ لبیک پارٹی
شکریہ رشد الایمان فاؤنڈیشن سمندری
سیلاب زدگان کی امداد کرنے والے ہر فرد کا شکریہ
واپس کریں