دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لمبی اور صحت مند زندگی کا آسان نسخہ
No image جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ سوئمنگ، سائیکل چلانا، کرکٹ کھیلنا یا صرف چہل قدمی کرنا بھی لمبی اور صحت مند زندگی کو ممکن بنا سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مشاغل امراض قلب اور کینسر سے اموات کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں 59 سے 82 سال کی عمر کے 2 لاکھ 72 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا جن سے فارغ وقت کے مشاغل کے حوالے سے سوالنامے بھروائے گئے تھے۔

محققین نے ان افراد کی مانیٹرنگ 12 سال تک جاری رکھی اور ان میں کینسر، امراض قلب یا کسی بھی وجہ سے اموات کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی ایروبک سرگرمی جیسے ہر ہفتے ڈھائی سے 5 گھنٹے تک معتدل رفتار سے چہل قدمی سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ٹینس یا ریکٹ سے کوئی بھی کھیل اس حوالے سے سب سے زیادہ بہترین سرگرمی ہے جس سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد جبکہ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح جوگنگ کی عادت اپنانے سے کینسر سے موت کاخطرہ 19 اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کچھ نہ کرنے کے مقابلے میں کسی ایک عادت کو اپنالینا اچھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
واپس کریں