دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر
No image پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ لیگل ونگ کے صدر چوہدری انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چئیرمین کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے۔اس ضمن میں درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کر اور دھوکہ دے کر غیر اخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈ جمع کیے گئے۔

عمران خان نے غریبوں کے لیے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔ن لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فنانشل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضع رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف نے غیر قانونی طریقے سے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
واپس کریں