دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فصل بچانے کیلئے وڈیروں نے سیلابی پانی آبادی میں چھوڑ دیا
No image صوبہ سندھ کے شہر مورو میں زمین داروں اور وڈیروں کی بے حسی کی انتہا ،علاقے کے عوام کو چھوڑ کر اپنی گنّے کی فصل بچانے میں لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق مورو میں زمین داروں اور وڈیروں نے اپنی گنے کی فصل بچانے کے لیے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا اور پانی کا راستہ روکنے کے لیے آٹے کی بوریاں رکھ دیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تباہ حال لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن بااثر افراد کی زمینیں بچانے کے لیے آٹے سے بند باندھے جارہے ہیں۔

واضع رہے مورو کے علاقہ میں میں سیلابی صورتِ حال سے تین چار دیہات کے پانچ سے سات ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں مکمل ڈوب چکا ہے جبکہ صرف ایک ٹریک پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔خیرپور ناتھن شاہ کے علاقوں سے بھی زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرچکی۔ چار سے پانچ فٹ پانی موجود ہونے کے باعث عوام علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جانوں پر کھیل کر دوسروں کی زندگیاں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ غائب ہے۔
واپس کریں