دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' امریکی اثاثہ 'اگر ملک کو بچانا ہے تو اس امریکی اثاثے کو پہچاننا ہوگا
No image طاہر سواتی :اس ملک میں وزرائے اعظم پھانسی پر لٹکائے گئے، سر عام گولی مار کر شہید کر دیئے گئے، جلاوطن گئے، سیاست سے تاحیات بیدخل کئے گئے، ان کے خلاف دھشت گردی اور غداری کے درجنوں مقدمات درج کیے گئے۔
اسی طرح کتنے سول سوسائٹی کے جمہوریت پسند اکٹیوسٹ ہیں جو غیر قانونی طور پر اٹھائے گئے، قتل کردیے گئے اور کچھ برسوں سے آج تک لاپتہ ہیں
لیکن امریکی حکومت، اس کے اداروں اور میڈیا کی جانب سے اس قسم کا ماتم دیکھنے میں نہیں آیا۔

لیکن ہمارا ٹرمپ نیازی پارلیمان کی عمارت جو اس ملک میں جمہوریت کی علامت ہے اس پر حملہ کرتا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر قبضہ کرتا ہے ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور فساد کے کھلم کھلا اعلانات کرتا ہے اور ججوں اور پولیس کو بھرے جلسوں میں دھمکیاں دیتا ہے۔

اور جب اسں پر ایک علامتی قسم کا مقدمہ درج ہوتا ہے جس میں سزا تو دور کی بات ابھی تک گرفتاری بھی نہیں ہوئی تو اس کے حق میں امریکہ کے سارے انسانی حقوق کے ادارے حرکت میں آتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ یہی اس ملک میں اصلی امریکی اثاثہ ہے جس کو سی پیک روکنے کے لیے لایا گیا اور طرف تماشا امریکی مخالف ٹھیکہ بھی اسی ایجنٹ کے حوالے کردیا گیا۔
یہی اصل غیر ملکی سازش ہے۔

اگر ملک کو بچانا ہے تو اس امریکی اثاثے کو پہچاننا ہوگا ورنہ اس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا مطلب باقی ماندہ پاکستان کے بخرے کرنے کے مترادف ہے۔
واپس کریں