دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملک میں سیلابی صورتحال قومی ایمرجنسی قرار
No image وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔انہوں نے نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا، متاثرین سیلاب کے لیے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے اور بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکارہوگی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں سے مل کربھرپورکوششیں کررہی ہے اور وسائل کو موبلائز کیا جارہا ہے، تیزبارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کےکاموں میں مشکلات آرہی ہیں، عوام کی مدد سے متاثرین کا ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے عوام سے حکومتی بینک اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں، آئیں ہم سب بنیں سہارا، وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
واپس کریں