یہ بات اب ہر مسلمان کو ذہن میں بٹھا لینی چاہئے کہ موجودہ اور بہت ہی جلد آنیوالے "نیو ورلڈ آرڈر" کو ختم نہیں کیا جا سکتا یہاں تک کہ دجال خروج کرے اور پھر امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام مسلمانوں کی مدد کو آئیں اور دجال کی فوجوں کے ساتھ آخری معرکہ لڑیں اور دنیا سے اس فتنہ کا خاتمہ کریں۔یہ نیو ورلڈ آرڈر اپنے کل پرزے نکالنا شروع کر چکا ہے جسکا ثبوت اسرائیل کا مشرق وسطی میں پھیلاو ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اسرائیل اب پیش قدمی نہ کرے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ صہیونی یہودی تڑپ رہے ہیں کہ انکا مسیحا جلد سے جلد آجائے اور اسکے لئے یہ لوگ ہر حد کراس کر جائیں گے۔
یو اے ای کی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد پانچ اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔یو اے ای کا امن معاہدہ ایک ٹرائل تھا۔اب آہستہ آہستہ باقی عرب ملک بھی امن معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی موساد کا ہیڈ Yossi Cohen بحرین کے کنگ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کرنے کیلئے دورہ کرنے جا رہا ہے جس کے بعد بحرین بھی امن معاہدہ کر لے گا۔
نیتن یاہو بھی کہہ چکا ہے کہ اس نے یو اے ای کے علاوہ اومان اور دوسرے عرب ملکوں کے لیڈرز سے بھی بات چیت کی ہے۔
لبنان کے پریذیڈنٹ Michel Aoun نے ہفتہ کی رات فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی یو اے ای کے بعد اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
مسلمانوں یہودی اب اپنے عقیدے کے مطابق یو اے ای کے ساتھ امن معاہدے کے بعد "ٹیمپل ماونٹ" پہ پہلے سے زیادہ تعداد میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔انکا عقیدہ ہے کہ جیسے جیسے عرب ملک انکے ساتھ معاہدے کرتے جائیں گے ویسے ویسے اسرائیل پہ امن قائم ہو گا یعنی اسرائیل پھیلتا جائے گا۔باقی ملکوں میں چاہے آگ لگی رہے۔اس ٹیمپل ماونٹ پہ ہی انکے مطابق انکو پیس یعنی امن عطا کیا جائے گا جتنا زیادہ تعداد میں اسکو وزٹ کریں گے اور اب یہ پہلے سے زیادہ تعداد میں جا رہے ہیں۔
ایک طرف دجال کا فتنہ اور نظام ساری دنیا کو جکڑے ہوئے ہے اور دوسری طرف اسرائیل امن معاہدوں کے نام پہ خود کو تسلیم کروانے جا رہا ہے۔فری میسن ساری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔
بل گیٹس،ویکسینیشن،بیماریاں،5جی،سیکس کرائمز،پیڈوفائلز،آفات،آگ،زلزلے،معاشی بحران،ہنگامے،قتل و غارت گری،دھماکے،احتجاج،بارشیں،سیلاب،گرمی سردی،غربت غرض انسانیت ان مسائل میں سر تا پاوں جکڑی ہوئی ہے۔
انگلینڈ میں کرونا کی آڑ میں پہلے سے بھی زیادہ سختی کر دی گئی ہے اور خاص مسلمان جہاں رہتے ہیں وہاں زیادہ سختی ہے۔کاروبار ٹھپ ہوئی جا رہے ہیں۔
ایشیا میں بھی انڈیا چین پاکستان میں مکمل جنگی ماحول بنا ہوا ہے۔
وقت آگیا ہے کہ اب ہم ایک دوسرے کو جگائیں۔
ہماری آپکو دو نصیحتیں ہیں اسکو پلے باندھ لیں۔
1> دجال کے فتنہ سے بچنے کیلئے ہر جمعہ کو سورہ کہف کی تلاوت شروع کر دیں اور اس کو مکمل حفظ کر لیں تاکہ اگر آپکے پاس قرآن پاک نہ ہو تو اسکو زبانی پڑھ سکیں ورنہ کم از کم اسکی پہلی اور آخری دس دس آیات حفظ کرلیں۔
2< اپنے اپنے گھر میں روزانہ سورت بقرہ کی تلاوت جتنی بھی ہو سکے کریں کیونکہ ہمارے گھروں میں ٹیلی ویژن موجود ہیں اور میڈیا پہ فری میسن چھائے ہوئے ہیں اور ہالی ووڈ موویز اور کارٹونز اور اس جیسے دوسرے پروگرامز میں کثرت سے کبالہ جادو کے تھیمز،علامات اور سپیلز(spells) ہم پہ پھینکے جاتے ہیں۔اسکے علاوہ ویپانائزڈ میوزک(weaponised music) ہر ہر پروگرام اور ایڈذ(adds) میں استعمال ہوتا ہے جو ہمارے دماغ کو ہر وقت ابلتا رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کسی بھی انسان میں برداشت نہیں رہ گئی۔توڑ پھوڑ کے سین دیکھ دیکھ کر انسان پاگل ہوا پھرتا ہے۔اسکے علاوہ الکٹرانک اشیاء موبائل وغیرہ کی لہریں ہمارے دماغ کا بیڑہ غرق کر رہی ہیں۔ان سب کا مقابلہ کرنے کیلئے آپکو یہ سب کچھ کرنا پڑے گا ورنہ کوئی بھی محفوظ نہیں رہ گیا۔یہ جنگ"نیو ورلڈ آرڈر" کی جنگ دماغ کی جنگ ہے۔آپکے دماغ پہ کنٹرول کی جنگ۔
آخر پہ ہم آپکو پھر وہی بات کہیں گے کہ
"ہم ایک شیطانی دنیا میں رہ رہے ہیں۔"
واپس کریں