دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کوکین سونگنے کے حیرت انگیز اثرات
No image لوگ کوکین سونگنے کے ساتھ ، شراب کا استمال ضرور کرتے ہیں ۔کوکین سونگنے والا انسان گھنٹوں تک کسی ایک ہی موضوع پر بول سکتا ہے ۔ اس لمبی تقریر کے دوران وہ پانی کبھی نہیں پیئے گا ۔کوکین کے نشے کی یہ واحد آسان پہچان ہے ۔دوسری بڑی پہچان ، جسم کو جھٹکے یا شاک لگنا بھی ہوتا ہے ۔ ایسا فرد بڑی بڑی لفظی غلطیاں کرتا ہے مگر پورے اعتماد کے ساتھ گھنٹوں تک بولتا ہے ۔بس وہ پانی کے قریب نہیں جائے گا اور تھکاوٹ کا شائبہ تک نہیں ہوگا ۔
آئس کا نشہ کرنے والے کو نیند نہیں آئے گی اور وہ گھنٹوں تک ڈانس ، ناچ گانا کر سکے گا ۔
اسکی جسمانی توانائی بھی انتہا درجے تک بڑھ جائے گی ۔
اب سب سے اھم ترین بات کی طرف آتے ہیں ۔
تمام نشوں کی پرائمری حالت میں حد درجہ توانائی ، گھنٹوں تک پوری طرح چاک و چوبند رہنا اور حد درجہ جوشیلا اور با اعتماد رہنا ہے ۔ مگر اسکی سیکنڈری حالت ، اسکے بالکل الٹ ہوتی ہے ۔
نشہ کرنے والے کی عارضی توانائی ، آٹھ ، دس گھنٹوں بعد سیکنڈری حالت میں چلی جاتی ہے اور وہ حد درجہ واہموں ، ڈر ، عجیب طرح کے خدشات کا شکار ہو جاتا ہے ۔
اسے ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسکو قتل کر دے گا ۔
اسکو ایسا بھی لگتا ہے کہ سارے لوگ مل کر اسے دھوکہ دے رھے ہیں اور وہ بے موت مارا جائے گا ۔
حد تو یہ ہے کہ وہ چھپ کر رہتا ہے اور کسی کو بھی اپنے قریب نہیں آنے دیتا اور جو بھی اس سے کوئی معاملا طے کرے ، وہ اسے اپنا دشمن خیال کرتا ہے اور ڈر کی انتہاؤں ، خدشات کی تاریکیوں میں ڈوب جاتا ہے ۔
وہ سابقہ نشے کے اثرات ختم ہوتے ہی دوبارہ نشہ کرتا ہے اور ایک بار پھر سے عارضی سپر مین بن جاتا ہے ۔
واپس کریں