دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صرف چند سوال اس سارے سیاسی منظر نامے کا خلاصہ ہیں
No image عائشہ غازی:کیا کسی اور سیاستدان کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں وہ سب کہنے کی اجازت ہے جو عمران خان کو ملی ؟ کیا کسی اور کو پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کی دھمکی دینے کے باوجود میڈیا اور جلسوں میں کھڑے رہنے کی اجازت ملے گی ؟کیا کسی اور پارٹی کو انڈیا سے فنڈنگ اور اسرائیل سے سسرالی روابط کی اجازت ملے گی ؟ کیا کسی اور پارٹی کو فوج کے اندر بغاوت کی سرے عام دعوت دینے کے بعد بھی بیلٹ پیپر پر رہنے کی اجازت ملے گی ؟
اگر یہی سب کچھ نواز لیگ، پیپلز پارٹی ، اے این پی، پی ٹی ایم نے کہا ہوتا تو کیا وہ گرفتاری کے ڈرامے اور بھاگنے بھگانے کے دو دن بعد دوبارہ دانت نکالتے حامد میر جیسے مہروں کے سامنے موجود ہوتے ؟؟
عمران کو نکالنے کے بعد ان کے حامی سوشل میڈیا پر جس طرح براہ راست فوج اور فوجی افسران کو نشانہ بنا رہے ہیں اگر ایسا کوئی بھی مذہبی جماعت کے حامی کر لیتے کیا انہیں زندہ لاپتہ نہ کرواتے؟ یا کسی دھشت گرد گروہ سے تعلق جوڑ کر پولیس سے جعلی مقابلوں میں نہ مرواتے؟

اگر اس سب کے باوجود عمران خان آزاد ہے ، اگر وہ اتنا طاقتور ہے کہ ملک میں طاقت کے سر چشمے کو للکار رہا ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ صرف وہی مولا جٹ کا وارث ہے یا صرف وہی ہے جسے خالص نشہ دستیاب ہے ۰۰۰ بلکہ اس کی وجہ یہ ہے اس کے مالکان پاکستان کے مالکان کے بھی مالک ہیں ۰۰۰ وہ ان کے ساتھ ڈائرکٹ ہے جو پاکستان کے “اصل “ مالکان لگانے کا فیصلہ کرتے ہیں ۰۰۰ اور عالمی طاقتیں اپنے اتنے جتنوں سے پالے ہوئے مہرے کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے بغیر ضائع نہیں ہونے دیں گی ۰۰۰ اس وقت ساری مغربی دنیا اور اس کی ایکسٹنشنز کی عمران خان پر میڈیا کوریج دیکھ لیجیے ۰۰۰ سمجھ آ جائے گی ۰ کمال تو یہ ہے کہ فتنہِ عمرانیہ پر زرا سا گھیرا تنگ ہوا ہے تو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاونڈیشن کو بھی پاکستان میں انسانی حقوق یاد آ گئے ہیں۰ اس ٹوئیٹ میں وہ کہتے ہیں کہ صرف ریاست سے متفق نہ ہونے پر کسی کو دہشتگرد کیسے قرار دیا جا سکتا ہے ۰۰ ؟ جبکہ پچھلے بیس سال سے امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان اپنی سرحدوں کے اندر دہشتگردی کے خلاف جنگ عین اسی بنیاد پر لڑ رہا ہے ۰۰ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کو وزیرستان پر گرتے ہوئے گولوں، ہزاروں مِسنگ پیپل سے لے کر علی وزیر کی قید تک نے کیوں نہیں نیند سے جگایا کہ معصوم لوگوں ہر دہشتگردی کا الزام لگ رہا ہے ؟ یہ اتفاق نہیں ہے، پلان ہے ۰۰۰
اور اس کے مخالفین کے پاس ہے ہی کیا ؟ نہ ایمان ، نہ اتحاد نہ تنظیم ، نہ مغربی اور صیہونی پشت پناہی ۰۰۰ ۰۰۰ ایک فارن فنڈنگ کیس تھا بس ۰۰۰ جس سے ساری توجہ محض ایک شہباز گل کیس کے تماشے نے ہٹا لی ۰۰۰

ہر ڈگڈگی ہر ڈھول ہر ریچھ بندر کے تماشے کو رک کر دیکھنے والی قوم جس کی توجہ کا دورانیہ محض ڈھول کی اگلی تھاپ تک ہو ، اسے فتنہ عمرانیہ سے ہانکنا کیا مشکل ہے ۰۰۰
عمران خان یہیں ہے ۰۰۰ اور اس کا ایک چہرہ نہیں بہت سے چہرے ہیں ۰۰۰ اردو میں یہ “اسلامی ٹچ” ہے اور انگریزی میں یہ سلمان رشدی کا ہمدرد ۰۰۰ اس کے چہرے کھل رہے ہیں ۰۰ ابھی اور کھلیں گے ۰۰ اور ہر چہرہ پہلے سے زیادہ تباہ کن ہو گا ۰۰۰
لیکن یہ طے ہے کہ یا عمران بچے گا یا پاکستان ۰۰۰۰
واپس کریں