دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرکاری ہیلی کاپٹر ۔7 کروڑ 4لاکھ 30ہزار روپے واجب الادہ۔ نیب نے عمران خان سے وصولی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھ دیا
No image نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے زیر استعمال دو ہیلی کاپٹر جو گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے خریدے گئے ہیں اوریہ دونوں ہیلی کاپٹروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے کنٹرول میں رہتے ہیں دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں بغیر کسی عہدے اور قانونی اجازت کے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مختلف شہروں میں جلسوں کے انعقاد کے موقع پر166گھنٹوں تک استعمال کیا اور اس کے ذمے مجموعی طور پر 7 کروڑ 4لاکھ 30ہزار روپے واجب الادہ ہیں جو اس کے ابھی تک ادا نہیں کئے ہیں نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت نے اس رقم کی وصولی کیلئے سابق وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے یہ دونوں ہیلی کاپٹر مجموعی طور پر 1800افراد نے 561گھنٹوں تک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حکم اور اجازت کے تحت استعمال کیا اور اس مد میں ان اافراد کے ذمے مجموعی طو رپر 37کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد واجب الادہ ہیں جن میں ہیلی کاپٹر کرائے کی مد میں 23کروڑ 95لاکھ جبکہ مرمت کی مد میں 3کروڑ 70لاکھ روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔
دستاویزات کے مطابق یہ نیب حکام نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات سے فوری وصولیوں کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کسی قسم کی وصولی نہیں کی گئی ہے۔
واپس کریں