سیاست نے بیڑا غرق کردیا، کسی زمانے میں خوبصورت تھی، زرتاج گل

سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ماضی مین ان کے شوہر بہت ہینڈسم تھے اور وہ بھی کسی زمانے میں بہت خوبصورت ہوتی تھیں مگر اب سیاست نے ان کا بیڑا غرق کردیا۔
نجی ٹی وی ٹی وی کی جانب سے ررتاج گل کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے کھل کر سیاسی زندگی سمیت اپنے فیشن اور خوبصورتی پر بات کی۔
دوران انٹرویو انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اگرچہ ان کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے ملک کے صدر اور وزیر اعظم بھی بنے مگر ان کے علاقے کی حالت اس لیے تبدیل نہیں ہوئی، کیوں کہ ان سب لوگوں کا مقصد اپنی زندگی بہتر بنانا تھا۔
واپس کریں