دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈیم فنڈ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کر لیا
No image پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا۔قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ کے حوالے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو طلب کر لیا ہے۔آج اجلاس کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ڈیم فنڈز پر بریفنگ کے لیے بلایا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم نے اجلاس کے دوران کہا کہ ’سابق چیف جسٹس ثاقب نثار متنازع ہیں۔کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے کہا کہ ’ڈیم فنڈ سے متعلق اشتہارات پر 14 ارب خرچ اور 9 ارب اکٹھے ہوئے، بتایا جائے کہ فنڈ ڈیمز پر استعمال کیوں نہیں ہو رہا۔ ہم ججز کو دھمکیاں تو نہیں دے رہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ’ڈیم فنڈ سے متعلق انکوائری ہونی چاہیے۔

واپس کریں