دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے: عمران خان
No image پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔

اجلاس میں عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر آج عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔
اوراسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر سماعت کے بعد جمعرات تک راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔
واپس کریں