دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کی غلطی سے بات انٹرنیشل لیول پر چلی گئی جس سے فائدہ ہوا
No image سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں انقلاب آ رہا ہے اور ہمیں اس وقت کو ضائع نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ تھا کہ مجھے رات تین 4 بجے گرفتار کریں لیکن مراد سعید نے جس طریقے سے لوگوں کو موبلائز کیا وہ قابل تعریف ہے۔عمران خان نے کہا کہ جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا پریشر میں آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شہباز گل پر تشدد ہوا تو میں نے کہا کہ کارروائی کریں، الٹا میرے پر دہشتگردی کا پرچہ کاٹ دیا گیا، اس غلطی سے سارے پاکستان میں انٹرنیشل لیول پر بات چلی گئی جس سے فائدہ ہوا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کا الیکشن ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا عوام میں جتنی پاکستان تحریک انصاف کو مقبولیت ملی ہے کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی، ملک میں انقلاب آ رہا ہے اور آپ سب انقلاب کا حصہ ہیں، اس وقت کو ضائع نہیں کرنا، آپ لوگوں کو حلقوں میں جانا چاہیے، لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
واپس کریں