دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی ذمہ داران کیخلاف مقدمات بنانےکا فیصلہ
No image ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنےکا اعلان کیا ہے۔
خیال رہےکہ پی ٹی آئی نے آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا، خط کے متن کے مطابق عمران خان نے ریلی کی قیادت کرنا تھی تاہم انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے منع کردیا۔

ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی وجوہات پرکئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔
واپس کریں