دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آباد میں پی ٹی آئی ریلی۔ ڈپٹی کمشنر کی وارننگ
No image ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ ضلع میں 5 سے زائد افراد کےکسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23جولائی2022سے عائد ہے، ہر قسم کے اجتماع، جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔

ڈی سی کے مطابق کسی بھی جگہ پر جلسے، جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، کسی بھی جگہ پر پانچ سے زائد افراد اکٹھ نہیں ہو سکتے۔ ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضع رہے فواد چوہدری کے مطابق اسلام آباد میں ریلی شام 7 بجے زیروپوائنٹ سے شروع ہوکر ایف 9 پارک پر ختم ہوگی۔
واپس کریں