دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 43.31 فیصد پر پہنچ گئی
No image ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمت انڈیکیٹر کی پیمائش کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وار 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔تاہم اس سے قبل 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 68 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ایس پی آئی ملک کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹ پر مبنی سروے کی بنیاد پر 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔

قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے والی اشیا
ٹماٹر: 20.28 فیصد
چکن: 7.57 فیصد
پیاز: 2.30 فیصد
خشک دودھ: 2.03 فیصد
بجلی (کم ترین آمدنی والے گروپ کے لیے): 6.83 فیصد
واپس کریں