دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشددکیا گیا
No image وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہےکہ شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، اور وہ اس وقت انتہائی ڈپریشن میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کوئی ناخوشگوار واقعہ کروانا چاہتی تھی، شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، شہباز گل کے تقریبا 10 ٹیسٹ کروائےگئے۔ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا، چکی میں رکھا گیا،شہباز گل کو دوبارہ پولیس کسٹڈی کا پتہ چلا تو بہت خوفزدہ ہوگئے، وہ بیمار ہیں، پمز میں علاج جاری ہے، وفاقی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو دیکھے اور زیادتی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شہباز گل نے کسی کےکہنے پر بیان دیا، شہباز گل کو موقع ملا تو وہ اپنے بیان کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات پر30پولیس افسران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، پنجاب اسمبلی میں موجودہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیادتی کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نہایت خوش اسلوبی سے معاملہ رفع دفع کیا، اڑا دو لٹا دو ، ہمارا مسلم لیگ ن جیسا کلچر نہیں ہے۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن پربھی زیادتی ہوگی تو عمران خان پریشان ہوں گے۔
واپس کریں