دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چوالیس ہزار کشمیری مہاجرین گزارہ الاؤنس میں اضافے کا خیر مقدم
No image پریس ریلیز۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور پاکستان شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ایک بیان میں کہا کہ.مہاجرین کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد حکومت آزاد کشمیر کے فراخدلانہ فیصلے کو تحریک اور مہاجرین دوست اقدام قرار دے کر اظہار تشکر کیا ہے۔ ا نہو ں نے کہا کہ چوالیس ہزار مہاجرین گزارہ الاؤنس میں اضافے کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کا یہ اقدام بلاشبہ لائق تحسین ہے انہوں نے ایک مشکل ترین وقت میں مہاجرین کا الاؤنس میں اصافہ کیا جب مہاجرین کو بہت ساری مشکلات اور پریشانیاں کے شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین نے ایک اعلیٰ قومی مقصد کیلئے گھر بار چھوڑے اور ہجرت کا راستہ اختیار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے مشکلات اور آلام سے نبرد آزما مہاجرین کشمیر آج بھی حصول آزادی کیلئے صف اول میں موجود ہیں، مہاجرین بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ محمود احمد ساغر نے مزید کہا کہ مہاجرین کے مسائل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

امتیاز وانی
سیکرٹری اطلاعات
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر اور پاکستان شاخ
واپس کریں