دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شوگر ۔ میٹھا زیادہ کھالیا ہے تو نقصان سے بچنے کے طریقے۔
No image میٹھے کا نشہ:کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح الکحل سے نشہ ہوتا ہے اسی طرح آپ کو بہت زیادہ چینی کھانے سے بھی ہو سکتا ہے؟ جب شوگر کی زیادتی ہوتی ہے تو ہمارا جسم بہت ہی عجیب و غریب ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ ہوتا ہے اور پھر اس میں کمی آتی ہے، جو پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے جو مزید شوگر کی خواہش کا باعث بنتی ہے۔ یہ تب ہی سمجھ میں آسکتا ہے جب آپ اپنی چینی کے استعمال پر نظر رکھیں۔
چینی کے زیادہ استعمال کے بعد اس کو ڈیٹاکس کریں: بعض اوقات چینی کا تھوڑا بہت استعمال ٹھیک ہے اس سے کچھ نہیں ہوتا لیکن چینی کے استعمال کے بعد اسے ڈیٹوکس کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ کچھ آسان طریقے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اسے آسانی سے کر سکتے ہیں۔

اضافی پانی پینا:
جب بہت زیادہ چینی استعمال کی جائے تو یہ جسم میں گلائکوجن کے طور پر جمع ہو جاتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ شوگر کےاستعمال کے بعد وافر مقدار میں پانی پئیں کیونکہ اس سے تھکاوٹ اور سردرد جیسے حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، جس کا ایک شخص بہت زیادہ شوگر ہونے کے بعد تجربہ کرتا ہے۔

الیکٹرولائٹس کا استعمال کریں:
جب آپ شوگر کا استعمال کرتے ہیں تو ڈیٹاکس کا پہلا طریقہ الیکٹرولائٹس کا استعمال ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جب آپ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک لیتے ہیں، تو جسم ،اسٹور کی ہوئی کاربوہائیڈریٹ کے ذریعے جلتا ہے اور جسم سے پانی پیشاب اور پسینے کی صورت میں خارج کرتا ہے، جس سے آپ مزید سوڈیم اور پوٹاشیم کی کافی مقدار کھو دیتے ہیں جو سر درد اور تھکاوٹ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ الیکٹرولائٹس سے بھرپور غذا کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو ایسے حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کم کارب والی غذا کھائیں:
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی خوراک میں کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں شامل کریں کیونکہ اس سے آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو بیلنس کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو بہت زیادہ چینی کے استعمال کے بعد غیر متوازن ہو جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کافی مقدار میں ہری سبزیاں، اور صحت مند پروٹین جیسے انڈے اور چکن کے ساتھ اناج اور زیادہ فائبر والے پھل شامل کرنا چاہیے۔
واپس کریں