رتی گلی ۔ سیلاب سے 3 ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ، پل بہہ گئے

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مظفرآباد آذاد کشمیر کے علاقے رتی گلی جھیل میں سیلابی ریلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلےسے 4 گاڑیاں، 3 منی ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ ہوگئے جب کہ 2 موٹرسائیکل سمیت 3 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث رتی گلی جھیل کی سڑک مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور رتی گلی نالے پر لگے کئی پل بھی بہہ گئے۔
انتظامیہ کے مطابق رتی گلی جھیل بیس کیمپ میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔
واپس کریں