دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مذید مہنگائی کا ایک اور طوفان تیار،عوام کش پالیسیاں جاری
No image شہباز حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق طے پا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔

اس وقت پیٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کے تیل پر 10 روپے ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

واضع رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کے لیے چند دن پہلے لیٹر آف انٹینٹ بھیجا تھا جسے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک کے دستخطوں کے بعد دوبارہ آئی ایم ایف کو بھجوا دیا گیا ہے۔
واپس کریں