دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ عادل کی ڈھٹائی اور بےحسی
No image
پی ٹی آئی کے بھگوڑے یوٹیوبر میجر ریٹائرڈ راجا عادل نے ہیلی کاپٹر گم ہونے کی خبر سنتے ہی ٹویٹ کی کہ 'میرے خاموش مجاہدوں نے مجھے بتا دیا ہے کہ جنرل سرفراز آپریشن رجیم چینج کے سخت ترین مخالف تھے۔'

پھر ٹویٹ کی کہ 'خاموش مجاہدون نے بتایا ہے کہ جنرل سرفراز اگلے آرمی چیف بننے والوں کی لسٹ میں بھی شامل تھے۔'

پھر ٹویٹ کی کہ 'میرے خاموش مجاہدوں نے اب جو کچھ مجھے بتایا ہے وہ میں نہیں بتا سکتا ورنہ قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی۔'

اس کی ہر ٹویٹ کا پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ نے وہی تاثر لیا جو وہ دینا چاہتا تھا یعنی ہیلی کاپٹر جنرل باجوہ نے گرایا ہے۔ بہت سوں نے ہر ٹویٹ کے نیچے لکھا بھی یہی کہ ہمیں پتہ چل گیا کہ یہ رجیم چینج والوں کی کارستانی ہے۔ کچھ نے لکھا اپ نے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی۔

اس نے کسی کی تردید نہیں کی حالانکہ ہر دوسری تیسری رپلائی کو رپلائی کرتا ہے۔ بلکہ کچھ کو ایسی رپلائیاں کیں کہ ان کا شک یقین میں بدل جائے۔ پورے سوشل میڈیا پر طوفان آیا اور فوج جو اپنے شہداء کے غم میں ڈوبی ہوئی تھی اس کو پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ نے خوب گالیاں دیں۔ کچھ نے شہداء کی بےحرمتی بھی کی۔ کئی نے لکھا کہ بندوں سے زیادہ ہیلی کاپٹر قیمتی تھا۔

اس کے بعد کنفرم ہوگیا کہ وہ حادثہ تھا تب راجا نے اپنی یہ ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیں۔ پھر ٹویٹ کی کہ کنفرم ہوگیا کہ تیکنیکی خرابی تھی۔ اس کے بعد یہ بھی کنفرم ہوگیا کہ جنرل سرفراز آرمی چیف بننے کی لسٹ میں کہیں بھی نہیں تھے۔ لیکن اس جھوٹ پر اس نے کسی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔ نہ اس کے کسی فالور نے سوال کیا کہ عوام سے فوج اور شہداء کو گالیاں پڑوانے کے بعد آپ نے اپنے خاموش مجاہدوں کی اطلاعات ڈیلیٹ کیوں کر دیں؟

انہی اطلاعات پر پی ٹی آئی کے باقی یوٹیوبرز اپنے کمروں میں بیٹھے بیٹھے نئی نئی کہانیاں بنانے لگے اور فرضی واقعات سے دوسرے واقعات کو جوڑنا شروع کر دیا۔

پہلے کہا عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے سے توجہ ہٹوانے کے لیے فوج نے اپنا جنرل مروا دیا۔
دوسروں نے کہا جنرل کی موت سے توجہ ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سنا رہے ہیں۔

پھر ایمن اظہواہری کو افغانستان میں امریکہ نے ڈرون مار دیا اور اس کے بعد ڈالر کی قیمت نیچے آئی تو پی ٹی آئی نے قسم کھا لی کہ یا پاکستان نے اڈے دیے ہیں یا امریکہ نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور ہیلی کاپٹر گروانا دراصل اس سے توجہ ہٹآنے کے لیے تھا۔

ہیلی کاپٹر کا حادثہ ثابت ہوا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پی ٹی آئی راہنماؤوں نے خود اپنی فتح قرار دے دیا۔
روسی میڈیا سمیت کئی میڈیا چینلز نے تصدیق کی کہ ایمن اظواہری کو مارنے والا ڈرون کرغستان سے اڑا تھا۔ ویسے بھی جو ڈرون استعمال ہوا تھا اس کی حد پرواز 2000 کلومیٹر ہے۔ قطر یا یواے ای سے اڑ کو ایران کے گرد گھوم کر پاکستان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے افغانستان جانا اور واپس آنا اس کے لیے ممکن ہی نہیں۔

یہ سب جھوٹ ثابت ہوا لیکن مجال ہے کسی پی ٹی آئی راہنما یا یوٹیوبر نے ذرا شرمندگی کا اظہار کیا ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے خلاف طنز پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کو بےحسی کہا تو پی ٹی آئی نے جی بھر کر ڈی جی کے خلاف بکواس کی۔ حالانکہ اس نے کسی جماعت کا نام نہیں لیا تھا۔

شہداء اور ہیلی کاپٹر حادثے کو فوج کی سازش قرار دینے والا واحد سورس بھگوڑا میجر راجا عادل تھا اور اس کے خود ساختہ 'خاموش مجاہد' جو بقول اس کے آئی ایس آئی اور پاک فوج کے اندر رہ کے اس کو انکے راز پہنچا رہے ہیں۔ اس نے لاہور الیکشن کے بارے میں بھی ایک برگیڈئیر کا نام لے کر ایسی ہی جھوٹی ٹویٹس کی تھیں جن سے عمران خان اتنا متاثر ہوا کہ اس پر پوری تقریر کر ڈالی تھی۔

اندازہ کریں ایک بھاگے ہوئے شخص کی مشکوک ٹویٹس کو عمران خان اپنی تقریر کا موضوع بناتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان کو فوج کے خلاف کچھ بھی ملے کہیں سے بھی ملے، وہ اسے عوام کے سامنے رکھنے سے ذرا نہیں ہچکچائیگا۔ لہذا یہ غلط فہمی ہے کہ اس کے پاس فوج کے خلاف کچھ ایسا ہے جو وہ نہیں بتا رہا۔ اور اسی گمان پر فوج کو دن رات لتاڑا جاتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ عمران خان کے پاس سوائے ان یوٹیوبرز کی خودساختہ کہانیوں اور بشری بی بی کی سوشل میڈیا ٹیم کے فرضی قصوں کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔

اوپر بیان کیے گئے پورے واقعے کے دوران ایک فیک امریکی ایمبیسی کے اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ بھی کی گئی کہ 'ہم نے غلطی سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو ڈرون مار دیا ہے۔ ہم معذرت خواہ ہیں' اس اکاؤنٹ کے صرف دو فالورز تھے۔ کچھ دیر بعد وٹس ایپ گروپس میں خبر آئی کہ یہ میجر راجہ عادل کی ٹیم کا کارنامہ ہے تاکہ فوج کے خلاف عوام میں مزید نفرت پھیلے۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی راجا نے کچھ دیر بعد خود ہی ٹویٹ کر دی کہ 'وہ اکاونٹ فیک ہے۔' اس اکاؤنٹ کا ہینڈلر بھی تبدیل کر دیا گیا۔

یاد رکھیں میجر راجا عادل، عمران ریاض اور ارشد شریف جیسے یوٹیوبرز عمران خان یا پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان اتنی نفرت پیدا کردینگے جس کے بعد واپسی ناممکن ہوجائیگی۔ اس کا بہت نقصان ہوگا۔ اب بھی وقت ہے پی ٹی آئی اور عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔ فوج کو نقصان پہنچانا پاکستان کے لیے بہت مہلک ہوگا۔

تحریر شاہد خان

کچھ جاہلوں نے یہ اعتراض بھی کیا ہے کہ ڈی جی سے جب سوال پوچھا گیا کہ شہداء نے پی ٹی آئی کے صدر کو اپنے جنازوں میں آنے سے منع کیا اس پر کیا کہتے ہیں تو ڈی جی نے صدر کی صفائی پیش کرنے کے بجائے یہ کیوں کہا میں کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔

تو جناب اگر وہ یہ کہہ دیتا کہ صدر کو کسی فیملی نےمنع نہیں کیا تواؤل تو یہ بلکل جھوٹ ہوتا نیز تب سوال اٹھتا کہ پھر وہ جنازوں میں گیا کیوں نہیں؟
اگر کہہ دیتا کہ ہاں منع کیا ہے تب نہیں گیا تو صدر پاکستان کی بےعزتی ہوتی۔
واپس کریں