اب تو ثابت ہوچکا عمران خان خود ڈاکو ہے۔مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی سیاست کو زمیں بوس کردیا، جھوٹ کی بنیاد پر بنایا گیا بیانیہ بھی دفن ہوگیا، سربراہ پی ڈی ایم اور امیر جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے ایک نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان! اب اپنی سیاست کی خیر مناؤ ، جلد ایک اور سرپرائز ملے گا اور امریکی اور صیہونی فنڈڈ دوسروں پر الزام عائد کرتا ہے، اب تو ثابت ہوچکا یہ خود ڈاکو ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور ڈٹ کرے گی، عمران خان کا باپ بھی حکومت ختم نہیں کرسکتا وہ چیز کیا ہے ؟ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم نے بال دھوپ میں سفید نہیں کئے، عمران خان کا جھوٹا بیانیہ دفن اور اس کی حکومت کو زمین بوس کردیا، اب پنجاب میں بھی اپنی خیر منائے، امریکی قونصلیٹ اس کے گھر کا خرچہ اٹھاتا رہا، بیرونی فنڈنگ سے سیاست کرتا رہا اور ہمیں امپورٹڈ حکومت کا طعنہ دیتا ہے اس کا سفید جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے، ان کے حق میں فیصلے آئیں تو ٹھیک خلاف آئیں تو اداروں کو معتوب کرنا اس کی فطرت ہے، اپنے لگائے گئے چیف الیکشن کمشنر پر اب اعتراض کیوں؟ تحفظات کیوں؟ ایسے سیاست دان پر تاحیات پابندی لگنی چاہیئے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جب اس کو مسلط کیا گیا تھا تو اس وقت بھی ہم سے سب سے توانا آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہمیں اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے مگر پھر سب اپوزیشن کے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں تحفظات کے باوجود جمہوریت کی خاطر اس اسمبلی میں بیٹھے- پی ٹی آئی حکومت کے خلاف ہم روز اول سے فرنٹ لائن پر تھے کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ اسے مسلط کیا گیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ دیگر اتحادیوں نے بھی ہمارے موقف سے اتفاق کیا- ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے سے بھی اتفاق نہیں کرتے تھے کیونکہ عمران کی نااہل حکومت اپنے ہی بوجھ تلے دھنسے کے قریب تھی البتہ تمام اتحادیوں نے ملکی معیشت کی صورت حال کے سبب فیصلہ کیا کہ ملک کی بقا کی خاطر ہمیں اس حکومت کو گرانا ہوگا۔